اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دوسری طرف ان شعبہ جات میں خدمات کی درآمدات میں بھی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.302 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.76 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 959 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
دسمبر2021 میں ان شعبہ جات میں خدمات کی برآمدات کاحجم 252 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جودسمبر2020 کے مقابلہ میں 29.30 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو195 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں خدمات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.70 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پہلی ششماہی میں ٹیلی مواصلات، کمپیوٹر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں خدمات کی درآمدات کاحجم 330 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 278 ملین ڈالر تھا۔
دسمبر2021 میں ان شعبہ جات میں خدمات کی درآمدات کاحجم 76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جودسمبر2020 کے 68 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 11.76 فیصدزیادہ ہے۔مالی سال 2021 میں ان شعبہ جات میں خدمات کی درآمدات کاحجم 385 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔\395