اقوام متحدہ،یونیسیف کی افریقا میں کورونا وائرس ویکسی نیشن کے فروغ کے لیے مہم شروع

اقوام متحدہ۔27جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے افریقا بھر میں کورونا وائرس ویکسی نیشن کو فروغ دینے کے لیے آٹھ ہفتوں کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسیف نے افریقامیں تمام 13.3 ملین یو۔رپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسی نیشن میں تعاون کریں، چیلنج کا مقصد نوجوانوں کو کورونا وائرس ویکسین تک رسائی اور ان کے اعتماد …

اقوام متحدہ۔27جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) نے افریقا بھر میں کورونا وائرس ویکسی نیشن کو فروغ دینے کے لیے آٹھ ہفتوں کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسیف نے افریقامیں تمام 13.3 ملین یو۔رپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسی نیشن میں تعاون کریں، چیلنج کا مقصد نوجوانوں کو کورونا وائرس ویکسین تک رسائی اور ان کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لیے متحرک کرنا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کے اہل افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دے سکیں۔

یونیسیف نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یو۔رپورٹ اس وقت دنیا کے 88 ممالک میں فعال ہے، پوری دنیا میں 19.3 ملین یو۔رپورٹرز ہیں جو ایس ایم ایس، فیس بک میسنجر، وائبر، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ پر کام کرتے ہیں اورکوویڈ۔19 کی معلومات اور پیغامات کو مواصلاتی چینلز کے ذریعے پھیلاتے ہیں۔ یونیسیف نے کہا کہ اس مہم کو”U-Report #GiveItAShot challenge” کا نام دیا گیا ہے جوآٹھ ہفتوں کے لیے شروع کر دی گئی ہے جس میں ابتدائی طور پر براعظم کے چھ ممالک، کوٹ ڈی آئیور، گھانا، کینیا، نائجیریا، جنوبی افریقا اور زمبابوے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یو۔رپورٹ پر ہفتہ وار پیغامات بھیجے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کوویڈ۔19 ویکسین بارے جاننے کی ترغیب دی جا سکے گی۔ایک اندازے کے مطابق افریقی براعظم میں تقریباً 10 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی خوراکیں دے دی گئی ہیں

افریقا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (افریقہ سی ڈی سی) کے مطابقیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد10609112 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پورے براعظم میں مرنے والوں کی تعداد 237197 تک پہنچ گئی ہے اور 9534559 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔