یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران 59.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 59.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 189.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 59.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 189.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 59.6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 118.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

دسمبر2021 میں یونان سے ترسیلات زرکاحجم 33.6 ملین ڈالررہا جو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 28.24 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 26.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں