اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں …
تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران معمولی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.33 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم 65 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔
دسمبر2021 میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو دسمبر2020 میں 17 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 166 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی درآمدات کاحجم 35 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال میں تعمیراتی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 77 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔








