پاکستان اور مغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، جولائی سے دسمبر 2021 تک کی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کو برآمدات میں 23.91 فیصد جبکہ درآمدات میں 24.62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مغربی یورپ کے ممالک بیلجیئم، …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، جولائی سے دسمبر 2021 تک کی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کو برآمدات میں 23.91 فیصد جبکہ درآمدات میں 24.62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مغربی یورپ کے ممالک بیلجیئم، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، سوئٹرزلینڈ اور خطہ کے دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.247 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.91 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو1.813 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبر2021 میں مغربی یورپ کے ممالک کو 431.53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو 23.94 فیصدزیادہ ہے، دسمبر 2020 میں مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 333.67 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مالی سال 2021 میں مغربی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو 3.780 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں مغربی یورپ سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.62 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، پہلی ششماہی میں مغربی یورپ سے 2.155 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.729 ارب ڈالر تھیں۔

دسمبر 2021 میں مغربی یورپ سے 371.25 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو دسمبر 2020 میں 376.62 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021 میں مغربی یورپ سے 3.629 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مزید خبریں