اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 891.2 ملین ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیا۔ اس حوالہ سےسٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر تک کی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 891.2 ملین ڈالر منافع کی مدمیں منتقل کئے جس میں براہ …
غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں پہلی ششماہی میں 891.2 ملین ڈالر منافع اپنے ممالک منتقل کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 891.2 ملین ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیا۔
اس حوالہ سےسٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر تک کی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 891.2 ملین ڈالر منافع کی مدمیں منتقل کئے جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں 794 ملین ڈالر جبکہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں 97.2 ملین ڈالر کے منافع کی منتقلی شامل ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے 892.3 ملین ڈالر منافع کی مد میں منتقل کیا تھا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 840.1 ملین ڈالر جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 52.2 ملین ڈالر کی رقوم کی منتقلی ہوئی تھی۔
دسمبر میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 115.2 ملین ڈالر کی رقوم کی منتقلی ریکارڈ کی گئی جس میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر 15 ملین ڈالر کا منافع بھی شامل ہے۔غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں رقوم کی منتقلی میں برطانیہ اور امریکا سرفہرست رہے۔
برطانوی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 170.3 ملین ڈالر جبکہ امریکی سرمایہ کاروں نے 146.7 ملین ڈالر منتقل کئے ہیں۔








