جاپان ، لاپتہ لڑاکا طیارے ایف 15 کا ملبہ ملنے کے بعد عملے کی تلاش کا کام جاری

ٹوکیو۔1فروری (اے پی پی):جاپان کا لاپتہ ہونے والالڑاکا طیارہ ایف۔ 15 کا ملبہ ملنے کے بعد عملے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان ہیروکازو ماتسونو نے بتایا کہ ایف 15 طیارے کا کچھ حصہ مل گیا ہے تاہم حکام اب بھی جہاز میں سوار 2 افراد کی تلاش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ جو تربیتی مشن پر تھا …

ٹوکیو۔1فروری (اے پی پی):جاپان کا لاپتہ ہونے والالڑاکا طیارہ ایف۔ 15 کا ملبہ ملنے کے بعد عملے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان ہیروکازو ماتسونو نے بتایا کہ ایف 15 طیارے کا کچھ حصہ مل گیا ہے تاہم حکام اب بھی جہاز میں سوار 2 افراد کی تلاش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ جو تربیتی مشن پر تھا پیر کی دوپہر کو اڑان بھرنے کے فورا بعد ریڈار سے بحیرہ جاپان سے دور وسطی اشیکاوا کے علاقے میں کوماٹسو ایئربیس سے تقریباً پانچ کلومیٹرشمال مغرب میں غائب ہو گیا۔

ملبے کا کچھ حصہ ملنے سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے ۔