آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران 5.7 فیصداضافہ

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.7 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئیرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 82.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئر لینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.7 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئیرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 82.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 78 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

دسمبر2021 میں آئیرلینڈسے ترسیلات زرکاحجم 14.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، دسمبر2020 میں آئرلینڈسے 33.9 ملین ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئی تھیں، واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں