رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دورانپٹرولیم مصنوعات کی فروخت ایک کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 14.5 فیصد اضافہ کے ساتھ ایک کروڑ 29 لاکھ 10 ہزارٹن تک پہنچ گئیں جبکہ رواں سال جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 14.5 فیصد اضافہ کے ساتھ ایک کروڑ 29 لاکھ 10 ہزارٹن تک پہنچ گئیں جبکہ رواں سال جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں پٹرول کی فروخت 0.74 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 0.74 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت 0.26 ملین ٹن رہی ۔جنوری 2021 میں پٹرول کی فروخت 0.64 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 0.54 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت 0.29 ملین ٹن رہی تھی۔

گذشتہ ایک سال کے دوران پٹرول کی فروخت میں 16.9 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں 36.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت مجموعی طور پر 52 لاکھ 60 ہزار ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 51 لاکھ 10 ہزار ٹن اور فرنس آئل کی فروخت 21 لاکھ 60 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 10.7 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 18.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 13.0 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 14.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 12.91 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 18 لاکھ ٹن رہی۔

 

مزید خبریں