اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.96 فیصد جبکہ درآمدات میں 58.84 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملکی برآمدات میں 23.96 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں …
ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 23.96 فیصد،درآمدات میں 58.84 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.96 فیصد جبکہ درآمدات میں 58.84 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملکی برآمدات میں 23.96 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں برآمدات کاحجم 17.67 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کاکل حجم 14.255 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جنوری 2022 میں ملکی برآمدات کا حجم 2.546 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2021 کے مقابلہ میں 7.89 فیصد کم جبکہ گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 18.69 فیصدزیادہ ہے، دسمبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 2.764 ارب ڈالر جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 2.145 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.84 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں درآمدات کا حجم46.47 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کاحجم 29.25 ارب ڈالررہاتھا۔
جنوری 2022 میں ملکی درآمدات کا حجم 5.908 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 23.01 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں پاکستانی درآمدات کاحجم 4.803 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔








