اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں ریفریجریٹرزکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر41.48 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر9.50 فیصدکااضافہ ہواہے، اسی طرح ڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر9.68 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر80.57 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے …

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک میں ریفریجریٹرز اورڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں ریفریجریٹرزکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر41.48 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر9.50 فیصدکااضافہ ہواہے، اسی طرح ڈیپ فریزرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر9.68 فیصد اورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر80.57 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں ملک میں 682,391 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 482,312 یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ نومبر2021 میں ملک میں 113,743یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی ، نومبر2020 میں ملک میں 103,878 ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 54,541 یونٹس ڈیپ فریزرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہمیں 9.68 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 49,727 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
نومبر2021 میں 4,406 یونٹس ڈیپ فریزرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبر2020 میں 2,440 یونٹس تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر3.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔








