پاکستان اوراٹلی کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ، چھ ماہ کے دوران اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں 37.54 فیصد ،درآمدات میں 45.54 فیصدکی نمو

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جاری مالی سا ل کے دران اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں 37.54 فیصد اوردرآمدات میں 45.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 488.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جاری مالی سا ل کے دران اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں 37.54 فیصد اوردرآمدات میں 45.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 488.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.54 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مال سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو 355.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبر2021 میں اٹلی کو برآمدات سے 81.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 21.98 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو67.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021 میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 773.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اٹلی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پہلی ششماہی میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 377.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 259.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

دسمبر2021 میں اٹلی سے درآمدات پر70.09 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجودسمبر2020 میں 43.58 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں اٹلی سے 568 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

 

مزید خبریں