پاک ہالینڈدوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ، ہالینڈکوپاکستان کی برآمدات میں 32 فیصد سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان اورہالینڈکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہواہے، پہلی ششماہی میں ہالینڈکوپاکستان کی برآمدات میں 32.23 فیصد جبکہ ہالینڈسے درآمدات میں 74.37 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہالینڈکوپاکستان کی …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان اورہالینڈکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہواہے، پہلی ششماہی میں ہالینڈکوپاکستان کی برآمدات میں 32.23 فیصد جبکہ ہالینڈسے درآمدات میں 74.37 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہالینڈکوپاکستان کی برآمدات کاحجم 682.45 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.23 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈکوپاکستان کی برآمدات کاحجم 516.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، دسمبر2021 میں ہالینڈکوبرآمدات سے ملک کو127.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو دسمبر2020 کے مقابلہ میں 21.90 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں ہالینڈکوپاکستان برآمدات کاحجم 104.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مالی سال 2021 میں ہالینڈکوبرآمدات سے ملک کو1.118 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ہالینڈسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 74.37 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی سے لیکردسمبر2021 تک کی مدت میں ہالینڈسے 457.035 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 262.10 ملین ڈالرتھیں۔

دسمبر2021 میں ہالینڈ سے درآمدات پر91.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجودسمبر2020 میں 60.03 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں ہالینڈسے 465.64 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں