اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 886.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ …
برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 886.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.98 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 671.45 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2021 میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر181.89 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجودسمبر2020 کے مقابلہ میں 21.49 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 149.70 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مالی سال 2021 میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر1.457 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی درآمدات کاکل حجم 36.41 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔








