یوکرین میں ممکنہ جنگ ’پاگل پن‘ کا مظاہرہ ہو گا،پوپ فرانسس

81

روم۔10فروری (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یوکرین میں ممکنہ جنگ ’پاگل پن‘ کا مظاہرہ ہوگا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک عوامی خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ یوکرین اور روس کے مابین کثیر الجہتی بات چیت سے کشیدگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات اور نارمنڈی فارمیٹ کے مذاکرات اس بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے جرمنی اور فرانس کی طرف سے یوکرین اور روس کو مذاکرات میں شامل کرنے کی کوششوں کو بحران کے حل کے لیے اہم قرار دیا۔