چین نے 2021 کے آخر تک 1.43 ملین 5G بیس اسٹیشن قائم کیے

83

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):چین نے اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ملک کی کوششوں کے درمیان 2021 کے آخر تک کل 1.43 ملین 5G بیس سٹیشن قائم کیے ہیں۔چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ تعداد عالمی کل کے 60 فیصد سے زیادہ ہے، جس میں 10.1 5G بیس سٹیشن چین میں ہر 10,000 افراد کو خدمت فراہم کر رہے ہیں، جو 2020 کے آخر سے تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق گزشتہ سال، 5G ٹیکنالوجی میں چین کی سرمایہ کاری 184.9 بلین یوآن (تقریباً 29 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو کہ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کے فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری میں 45.6 فیصدکی حصہ دارہے جبکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے۔

چین 2022 میں 5G خدمات اور گیگابٹ فائبر آپٹک نیٹ ورکس کے قیام کی طرف مستحکم اور منظم پیشرفت کرے گا۔چین کو توقع ہے کہ 2023 تک 5G صارفین کی تعداد 560 ملین سے تجاوز کر جائے گی، اور چین میں ہر 10,000 افراد 18 سے زیادہ 5G بیس سٹیشنوں سے لطف اندوز ہوں گے۔