پاکستان میں بجلی کی پیداواراور استعمال میں سالانہ 9فیصد کا اضافہ ہو رہا ہےجو معاشی ترقی میں اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہےکہ پاکستان میں بجلی کی پیداواراور استعمال میں سالانہ 9فیصد کا اضافہ ہو رہا ہےجو معاشی ترقی میں اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں9 فیصد اضافہ معاشی ترقی میں اس سال بھی 5 فیصد سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس معاشی ترقی کی بلند سطح …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہےکہ پاکستان میں بجلی کی پیداواراور استعمال میں سالانہ 9فیصد کا اضافہ ہو رہا ہےجو معاشی ترقی میں اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں9 فیصد اضافہ معاشی ترقی میں اس سال بھی 5 فیصد سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں اور آمدن میں اضافہ بھی ہورہا ہے ۔

مزید خبریں