انڈونیشیا ، سماٹرا میں 6.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ نہیں

جکارتہ۔25فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطا بق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، …

جکارتہ۔25فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطا بق انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، زلزے کا مرکزپسمان برات ضلع سے 17 کلومیٹر شمال مشرق میں 10 کلو میٹر زمیں کی گہرائی میں تھا۔ محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔