لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں سال 2021 کے دوران 47 فیصد اضافہ ہوا،عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):لسٹڈ کمپنیوں کے منافع جات میں سال 2021 میں 47 فیصد اضافہ ہواہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی رپورٹ کے مطابق31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ 100 بڑی کمپنیوں کے منافع جات سال 2020 کے مقابلے میں 47 فیصداضافے سے 940 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئے ۔ گزشتہ سال کے دوران کمرشل …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):لسٹڈ کمپنیوں کے منافع جات میں سال 2021 میں 47 فیصد اضافہ ہواہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی رپورٹ کے مطابق31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ 100 بڑی کمپنیوں کے منافع جات سال 2020 کے مقابلے میں 47 فیصداضافے سے 940 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئے

۔ گزشتہ سال کے دوران کمرشل بینکوں ، تیل و گیس کی تلاش و پیداواری اور فرٹیلائزرز کمپنیوں کے سالانہ منافع میں نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے۔ سال 2021 میں کمرشل بینکوں کے منافع جات میں 16 فیصد اضافہ ہوااور حجم 233.1 ارب روپے تک بڑھ گیا ۔

اسی طرح کھاد تیار کرنےوالی صنعتوں کی آمدن بھی 17 فیصد اضافے سے 77.3 ارب روپے، تیل و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کی آمدنی میں 20 فیصد،ٹیکنالوجی کے شعبہ کے منافع میں 47 فیصد اور سیمنٹ کے شعبے کے منافع جات میں 251 فیصد بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جناب پاور جنریشن کے شعبے کی آمدن میں 23 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی آمدنی میں 62 فیصد کمی واقع ہوئی ۔