ٹیکسٹائل کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 37 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران37 فیصد بڑھ گئیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 1.69 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ فروری 2021 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 1.23 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح فروری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2022 کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 0.46 ارب ڈالر یعنی …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران37 فیصد بڑھ گئیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 1.69 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ فروری 2021 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 1.23 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔

اس طرح فروری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2022 کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 0.46 ارب ڈالر یعنی 37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 26. فیصد کی بڑھوتری سے برآمدات کی مالیت 10 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 12.62 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔