روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 2.5 ارب ڈالرتک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):حکومت کی ہدایت پرسمندرپارپاکستانیوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کردہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں 2.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے فروری 2022 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس اورسٹاک میں مجموعی طورپر2.5 ارب ڈالرکی سرمایہ …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):حکومت کی ہدایت پرسمندرپارپاکستانیوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کردہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں 2.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے فروری 2022 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس اورسٹاک میں مجموعی طورپر2.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔روایتی نیاپاکستان سرٹفیکیٹس میں سرمایہ کاری کاحجم 1.352 ارب ڈالر جبکہ اسلامک نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 1.142 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے سٹاک میں اب تک 35 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری 2022 میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس اورسٹاک میں مجموعی طورپر176 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جس میں روایتی نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کاحجم 74 ملین ڈالر اوراسلامک نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کاحجم 101 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔فروری میں آرڈی اے کے ذریعہ سٹاک میں ایک ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔