ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ

66
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر80.6 فیصد اوردسمبر2021 میں ماہانہ بنیادوں پر138.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

جولائی سے دسمبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 324,583 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 80.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 179,753یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر2021 میں ملک میں 48,504 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جودسمبر2020 کے مقابلہ میں 138.1 فیصدزیادہ ہے،

دسمبر2020 میں ملک میں 20,373 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر7.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔