اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی عمومی کارکردگی بدستور مضبوط اور تیز رفتار ہے جو جاری مالی سال میں 5 فیصد کے قریب اقتصادی ترقی کے ہدف سے ہم آہنگ ہے ، حالیہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی خاص طور پر یوکرین کا بحران خدشات کاباعث ہے اسی طرح ملکی سیاسی حالات معیشت کے مثبت منظرنامہ کیلئے اندرونی خطرات پیداکرنے کاباعث بن سکتے ہیں۔ یہ …
پاکستان کی معیشت کی عمومی کارکردگی بدستور مضبوط اور تیز رفتار ہے، سیاسی حالات معیشت کے مثبت منظرنامہ کیلئے اندرونی خطرات پیداکرنے کاباعث بن سکتے ہیں، وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی عمومی کارکردگی بدستور مضبوط اور تیز رفتار ہے جو جاری مالی سال میں 5 فیصد کے قریب اقتصادی ترقی کے ہدف سے ہم آہنگ ہے ، حالیہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی خاص طور پر یوکرین کا بحران خدشات کاباعث ہے اسی طرح ملکی سیاسی حالات معیشت کے مثبت منظرنامہ کیلئے اندرونی خطرات پیداکرنے کاباعث بن سکتے ہیں۔
یہ بات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ میں کہی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کی مدت میں ترسیلات زرکاحجم 20.1 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.7 ارب ڈالرتھا، ملکی برآمدات میں اس عرصہ کے دوران 28.1 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی،
جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 20.6 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16.1 ارب ڈالرتھا۔ملکی درآمدات میں اس مدت کے دوران اضافہ کی شرح 49.1 فیصدریکارڈکی گئی
، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں میں ملکی درآمدات کاحجم 47.9 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 32.1 ارب ڈالرتھا۔حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 12.1ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں منفی ایک ارب ڈالرتھا۔براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں میں 6.1 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے،
جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1.257 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.185 ارب ڈالرتھا۔ پورٹ فولیوسرمایہ کاری کا حجم 9.4.9 ملین ڈالررہاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں منفی 132.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں اس مدت کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے،جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1.847 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 799.1 ملین ڈالرتھا۔24مارچ 2022کو زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.34 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال کی اسی تاریخ کو18.51 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ایکسیج ریٹ اس وقت 181.74 روپے ہے جو گزشتہ سال کی اسی تاریخ کو 155.40 روپے تھا۔
اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق ایف بی آرکے محاصل میں 30.4 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایف بی آر کی محصولات کاحجم 3802 ارب روپے رہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2916.3 ارب روپے تھا،
اس کے برعکس نان ٹیکس ریونیومیں 16.7 فیصدکی شرح سے کمی ریکارڈکی گئی۔وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فنڈز کے اجرا میں 21.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی،جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مالیاتی خسارہ 1862 ارب روپے رہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1309 ارب روپے تھا، پرائمری بیلنس 174 ارب روپے رہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 416 ارب روپے تھا۔
اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق زرعی شعبہ کوقرضوں کی فراہمی میں 3.6 فیصد نموریکارڈکی گئی، اسی طرح نجی شعبہ کواس مدت میں 874.3 ارب روپے کے قرضہ جات جاری ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 403.6 ارب روپے تھا۔فروری میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 12.2 فیصد ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 8.7 فیصدتھا۔
مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈکس میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 8.95 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے،
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 12.29 فیصدکی کمی ہوئی۔اس کے برعکس نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 5.13 فیصدکی شرح سے اضافہ ہوا۔








