اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) میں مارچ 2022 کے دوران فروری کے مقابلہ میں 0.79 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر0.65 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں ایک فیصدکااضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہواررپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینہ میں سی پی آئی میں …
صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریہ میں مارچ کے دوران 0.79 فیصدکی نمو ریکارڈ،شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر0.65 فیصد، دیہی علاقوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) میں مارچ 2022 کے دوران فروری کے مقابلہ میں 0.79 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر0.65 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں ایک فیصدکااضافہ ہواہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہواررپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینہ میں سی پی آئی میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 12.72 فیصدکا اضافہ ہواہے، جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں اوسط سی پی آئی میں 10.77 فیصد اضافہ ہوا۔
فروری کے مقابلہ میں مارچ کے مہینہ میں شہری علاقوں میں ٹماٹرکی قیمت میں 36.53 فیصد، انڈے 14.75 فیصد، گندم 4.89 فیصد، آلو3.68 فیصد،مصالحہ جات 2.38 فیصد، گڑ1.10 فیصد، آٹا1.08 فیصد، چینی 1.02 فیصد،بجلی 13.40 فیصد، پیٹرول 1.95 فیصد اورٹھوس ایندھن کی قیمت میں 0.09 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اس کے برعکس شہری علاقوں میں چکن کی قیمت میں 33.63 فیصد، فروٹس 15.17 فیصد، سرسوں کاتیل 8.73 فیصد، بناسپتی گھی 8.32 فیصد، پیاز7.01 فیصد، کوکنگ آئل 5.05 فیصد،دال چنا 2.11 فیصد، چائے 1.92 فیصد، دودھ 1.52 فیصد اوربیسن کی قیمت میں 0.91 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹماٹرکی قیمت میں 33.87 فیصد، انڈے 13.97 فیصد، آلو3.78 فیصد، گندم 2.39 فیصد،آٹا 1.32 فیصد، گڑ1.20 فیصد اوردال مونگ کی قیمت میں 0.23 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی اس کے برعکس دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پرچکن کی قیمت میں 33.34 فیصد، فروٹس 16.67 فیصد،کوکنگ آئل 12.35 فیصد، بناسپتی گھی 10.30 فیصد، پیاز6.50 فیصد، سرسوں کاتیل 5.54 فیصد،لوبیا2.83 فیصد، چائے 2.33 فیصد، دال چنا 1.74 فیصد، بیسن 1.62 فیصد وردودھ کی قیمت میں 1.16 فیصد کی نموریکارڈکی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کوجولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں اوسط سی پی آئی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.77 فیصدکی نموہوئی، شہری علاقوں میں اوسط سی پی آئی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 10.78 فیصد اوردیہی علاقوں میں 10.75 فیصد کااضافہ ہواہے۔








