سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی

84
Mirza Muhammad Afridi
Mirza Muhammad Afridi

کراچی۔4اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ پاکستان اور خاص طور پر کے پی میں سرمایہ کاری کی مد میں بہت زیادہ محنت اور توجہ کی ضرورت ہے ،اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سرمایہ کاری سے وابستہ تمام سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کی سب سے بہترین مثال وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال کنسٹرکشن انڈسٹری کو دیئے گئے پیکیجز ہیں۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پراپرٹی ایگزبیشن اینڈ کنونشن میں ملک بھر سے نامور بلڈرز،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعدادسے خطاب کے دوران کیا۔ ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد تعمیراتی وکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

تقریب سے چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری محمد خورشید برلاس، سہیل الطاف، یاسرعلی محسود ، حسیب خٹک ،ندیم رئوف صدر،ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس پاک ورلڈ ایکسپو فہد برلاس اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر محمد خورشید برلاس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ مزید سرمایہ کاری کے کے حوالے سے ایسوسی ایشن مختلف ایگزیبیشن آرگنائز کرواتی رہے گی۔

تاکہ پاکستان کا ایک سوفٹ امیج بلڈنگ ہو سکے اور ملک کے اندر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو سکے ۔ تقریب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے تین دن کی نمائش میں حصہ لینے والے بلڈرز،ڈویلیپئرز ، بینکنگ پراجیکٹ اور سیاحتی پراجیکٹ سے وابستہ کمپنز کو ایوارڈز تقسیم کئے۔