25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد جنگی...

اقوام متحدہ کا روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد جنگی قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار کا شکریہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد جنگی قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار کا شکریہ ادا کیا ہے

۔ انہوں نے کہاکہ فروری کو شروع ہونے والی یوکرین روس جنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وزرائے خارجہ کی کوششوں سے ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے متحرک ہونے کے فیصلے کو خطرناک اور پریشان کن قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا یہ بے معنی جنگ یوکرین اور پوری دنیا کو لامحدود اور ہولناک نقصان پہنچانے کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوں نے یوکرین کے مشرق میں یفرنڈم کے منصوبے پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ طاقت کا استعمال کرکے کسی دوسرے ملک کی سرزمین کو ضم کرنا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوکرین اور روس کے درمیان 200 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور وہ اس پر ترکیہ اور سعودی عرب کی حکومتوں کا اس معاہدے میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جولائی میں ترکی کے تعاون سے طے پانے والے اناج کے معاہدے کی بدولت 4.3 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ اناج اور خوراک برآمد کی گئی تھی، انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ اناج اور خوراک لے جانے والے بحری جہاز افغانستان اور یمن سمیت 29 ممالک کو بھیجے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں