اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.584 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد سے ملک کو4.421 …
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دورانسالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.584 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد سے ملک کو4.421 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
ستمبرکے مہینے میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.527 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.487 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نٹ ویئرکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد، ریڈی میڈگارمنٹس 6 فیصد، سوتی ملبوسات 4 فیصد، اورٹینٹ، کینوس اورترپالوں کی برآمدات میں 41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ، اس کے برعکس بیڈ ویئرکی برآمدات میں 3 فیصد، سوتی دھاگا 18 فیصد اورتیارمصنوعات کی برآمدات میں 9فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔








