وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی چینی صدر شی جن پنگ کو ایک مرتبہ پھر جنرل سیکرٹری سی پی سی منتخب ہونے پر مبارکباد

211
بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک مرتبہ پھر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ( سی پی سی ) کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پی سی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر ایک اور مرتبہ منتخب ہونے پر صدر شی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ چینی قوم کے ان کی دانشمندانہ قیادت پر پائیدار اعتماد اور چین کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔