وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں آئندہ 8 سال کے دوران گرین ہائوس گیسز کے سالانہ فی کس اخراج میں 8 فیصد کمی کی ضرورت ہے،عالمی مالیاتی فنڈ

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں آئندہ 8 سال کے دوران گرین ہائوس گیسز کے سالانہ فی کس اخراج میں 8 فیصد کمی کی ضرورت ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے 32 ممالک کو پیرس معاہدہ کے تحت گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں کمی کے لئے اقدامات کی …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے خطے میں آئندہ 8 سال کے دوران گرین ہائوس گیسز کے سالانہ فی کس اخراج میں 8 فیصد کمی کی ضرورت ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے 32 ممالک کو پیرس معاہدہ کے تحت گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں کمی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔معاہدہ کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئییہ ممالک موسمیاتی پالیسیوں کو قومی معاشی حکمت عملیوں کا حصہ بنائیں۔

آئی ایم ایف نے اپنی تحقیقی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے ممالک مضر صحت گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لئے عالمی معاہدوں کے تحت اقدامات کو اپنی مالیاتی پالیسیوں کا حصہ بنائیں۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نے پیرس معاہدہ کے تحت 2030 تک گرین ہائوس گیسز کے اخراج کی موجودہ 21 فیصد شرح کو 13 فیصد تک کم کرنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کررکھا ہے۔

تاہم اس حوالے سے خطے کے ممالک بیرونی امداد کی دستیابی سے گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں کمی لا سکتے ہیں اور آئندہ 8سال کے دوران وسطی ایشیا و مشرق وسطیٰ کے ممالک میں گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں تقریباً 8 فیصد تک کمی لائی جائے گی۔

مزید خبریں