پاکستانی نژاد امریکی کارکنوں کا وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں اضافی فنڈز کے لیے امریکی قانون سازوں سے ملاقات کرے گا

135

نیویارک ۔14نومبر (اے پی پی):پاکستانی نژاد امریکی کارکنوں کا وفد پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد کے سلسلے میں اضافی فنڈز کے لیے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین بوب مینڈیز، سینیٹرز لنڈسے گراہم اور کورے بوکر کے ساتھ بدھ کو ملاقات کرے گا۔5رکنی وفد کی قیادت امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر محمود عالم، فیضان حق، اسد چوہدری اور امتیاز راہی شامل ہیں۔

فعال ایڈووکیسی گروپ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں سخت محنت کر رہا ہے۔ اس نے ایک لابنگ فرم کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جو پاکستان کے لیے مناسب و تسلی بخش فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ملک کو موسمیاتی سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بڑی تباہی سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔

فعال ایڈوکیسی گروپ اے پی پی اے سی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے ایک لابنگ فرم کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جو پاکستان کے لیے مناسب فنڈنگ کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ اس ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کی وجہ سے ہونے والی بڑی تباہی سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ایک تہائی سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے،3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر اور 40ارب ڈالر کا نقصا ن ہوا ہے۔