اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پیمرا کونسل آف کمپلینٹ نے بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات لگانے پر چینل 24کے خلاف شہری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی ہے۔ شہری انور عزیز نے 25مئی 2016ءکو چینل 24پر نشر ہونے والے پروگرام ’کھرا سچ ‘میں اپنے خاندان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر مذکورہ …
پیمرا کونسل آف کمپلینٹ نے بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات لگانے پر چینل 24کے خلاف شہری کی درخواست نمٹادی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پیمرا کونسل آف کمپلینٹ نے بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات لگانے پر چینل 24کے خلاف شہری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی ہے۔ شہری انور عزیز نے 25مئی 2016ءکو چینل 24پر نشر ہونے والے پروگرام ’کھرا سچ ‘میں اپنے خاندان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر مذکورہ ٹی وی چینل کے خلاف شکایت درج کر ائی تھی پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کے 67 ویں اجلاس کی صدارت ڈاکٹر مہدی حسن نے کی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر حید ر اشرف کی طرف سے اے آر وائی نیوز ، سٹی 42، کیپٹل نیوز اور وقت نیوز کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے مواد اکٹھا کرنے اور پرانے/جھوٹے ویڈیو فوٹیج چلانے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزامات کا معاملہ درخواست کنندہ کی عدم حاضری اور ٹی وی چینلوں کی طرف سے جواب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کر دیاگیا ۔








