وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا شمسی توانائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی موجودہ ولولہ انگیز قیادت نے پاک چین دوستی کو نئے افق پر پہنچا دیا ہے، چینی حکومت کی طرف سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے نام سے منسوب ایف نائن پارک کو 848 کلو واٹ توانائی کا جو تحفہ …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی موجودہ ولولہ انگیز قیادت نے پاک چین دوستی کو نئے افق پر پہنچا دیا ہے، چینی حکومت کی طرف سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے نام سے منسوب ایف نائن پارک کو 848 کلو واٹ توانائی کا جو تحفہ دیا ہے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں ممدومعاون ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں فاطمہ جناح (ایف نائن) پارک میں چینی حکومت کے تعاون سے شمسی توانائی کے 848 کلو واٹ بجلی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران یادگاری دستاویزات پر دستخط کئے اور یہ دستاویز میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے حوالے کیں۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر ماحول دوست تحفہ پاکستان بالخصوص اسلام آباد کے باسیوں کیلئے فراہم کرنے پر چینی سفیر، چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک چین دوستی آزمودہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیاہ میٹھی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی ولولہ انگیز قیادت نے اس دوستی کو نئی جہت بخشی ہے۔

Leave a Reply