اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کی نہیں پوری قوم کی تذلیل کر رہی ہے، سانحہ اے پی ایس بڑا دردناک واقعہ تھا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران شورشرابہ پر خوش ہوتے …
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کی نہیں پوری قوم کی تذلیل کر رہی ہے، سانحہ اے پی ایس بڑا دردناک واقعہ تھا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران شورشرابہ پر خوش ہوتے ہیں جو کام انہوں نے گزشتہ روز ایوان میں سپیکر کا محاصرہ کر کے کیا، کیا یہ پارلیمانی روایت ہے، وہ آئے روز پارلیمنٹ کی تذلیل کر رہے ہیں بلکہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی نہیں کی پوری قوم کی تذلیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی آمد پر وہ ایوان میں نہیں آئے اگر انہیں بولنے کا مسئلہ ہے تو ہزار مرتبہ پہلے بولیں، ہم بعد میں جواب دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداءکا خون رنگ لائے گا، ملک میںدہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ 2013ءمیں حالات کچھ اور تھے مگر موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔








