وزیر داخلہ کا قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو معاملے کی تحقیقات اور یونیورسٹی کی زمین غیر قانونی قبضے سے واگزار کرانے کا حکم دیا ہے اور وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات اور حل کےلیے اسلام آباد انتظامیہ …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو معاملے کی تحقیقات اور یونیورسٹی کی زمین غیر قانونی قبضے سے واگزار کرانے کا حکم دیا ہے اور وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات اور حل کےلیے اسلام آباد انتظامیہ نے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ چیف کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد ، تحصیل دار اسلام آباد اور سی ڈی اے اور یونیورسٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ وزیر داخلہ جو خود بھی سابقہ قائدین ہیں اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، نے کہا ہے کہ کسی کو یونیورسٹی زمیں کے ایک انچ پر بھی غیر قانونی قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Leave a Reply