اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس احتجاج کی سیاست کا آپشن بھی ختم ہوچکا ہے اب یہ اسمبلی میں صرف اپنا وزن بڑھانے کیلئے آئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی بہت بڑا اداکار ہے وہ اسمبلی میں آنے کے بجائے ملتان تھیٹر کی رونقیں بحال کریں لوگ خوش ہوں گے۔ ان خیالات …
تحریک انصاف کے پاس احتجاجی سیاست کا آپشن بھی ختم ہوچکا ہے،عابد شیر علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس احتجاج کی سیاست کا آپشن بھی ختم ہوچکا ہے اب یہ اسمبلی میں صرف اپنا وزن بڑھانے کیلئے آئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی بہت بڑا اداکار ہے وہ اسمبلی میں آنے کے بجائے ملتان تھیٹر کی رونقیں بحال کریں لوگ خوش ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں شاہ محمود قریشی کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔








