اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے منگل کو برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں،دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان مسلسل رابطے …
سپیکر قومی اسمبلی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کی ملاقات،دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے منگل کو برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں،دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان مسلسل رابطے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو ں گے۔
پاک۔برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے برطانوی حکومت، عوام اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کا سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران برطانوی حکومت، عوام اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ مدد کی۔
ملک میں حالیہ موسمیاتی تباہی کے تناظر میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے بین الاقوامی قرضوں کو موخر کرنے اور رعایت دینے کے لئے آواز بلند کی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکین وطن نہ صرف ملک کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ وہ ملک کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کا دل پاکستان میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔








