اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہید بچوں نے اپنی قربانی سے ملک کو محفوظ بنایا، 2016ءکا پاکستان 2014ءسے بہت بہتر ہے۔ ہم اس موقع پر شہداءکے والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملک کو دہشت گردی …
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اے پی ایس سانحہ پشاور کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہید بچوں نے اپنی قربانی سے ملک کو محفوظ بنایا، 2016ءکا پاکستان 2014ءسے بہت بہتر ہے۔ ہم اس موقع پر شہداءکے والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اے پی ایس سانحہ پشاور کی یاد میں آئی ایم سی بی ایف ایٹ فور اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔








