ریاض۔27نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے الجوف میں گورنر فیصل بن نواف نے دومہ الجندل کے علاقے میں تیسرے شہد فیسٹول کا افتتاح کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارےکے مطابق الجوف نے تیسرے شہد فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر نے انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہد کی صنعت کے فروغ کے لیے حکومت ہرممکن طورپرامداد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الجوف میں پیدا ہونے والا شہد …
سعودی عرب، الجوف میں شہد فیسٹول کا آغاز، ’ہمارا شہد، طاقت سے بھرپور ہے، گورنر فیصل بن نواف

مزید خبریں
ریاض۔27نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے الجوف میں گورنر فیصل بن نواف نے دومہ الجندل کے علاقے میں تیسرے شہد فیسٹول کا افتتاح کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارےکے مطابق الجوف نے تیسرے شہد فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر نے انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہد کی صنعت کے فروغ کے لیے حکومت ہرممکن طورپرامداد فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الجوف میں پیدا ہونے والا شہد ہماری شناخت بن گیا ہے اور اس صنعت سے علاقے کے بیشتر خاندان منسلک ہیں۔ شہد فیسٹول جسے ’ہمارا شہد ، طاقت سے بھرپور‘ کا عنوان دیا گیا ہے میں جہاں انواع واقسام کے شہد کے سٹالز لگائے گئے ہیں وہاں شرکا کی دلچسپی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
شہد فیسٹول میں شرکت کرنے کےلیے دیگر علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں جبکہ بچوں کے لیے خصوصی طور پرجھولوں اوردیگر دلچسپ کھیلوں کا بھی انتظام ہے۔واضح رہے الجوف ریجن میں سالانہ 28 ٹن شہد کی پیداوار ہوتی ہے۔








