بابائے قوم کے مزار کا نیا فانوس پاک چین دوستی کی ایک درخشاں علامت کے طور پر دونوں ملکوں کی دوستی کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے گا، صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار کے لئے چین کی طرف سے تحفہ میں دیئے گئے نئے فانوس کی تنصیب کو پاک چین دوستی کی ایک درخشاں علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فانوس دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں فروزاں دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کی روشنی کا علامتی اظہار ہے اوریہ بے مثال …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار کے لئے چین کی طرف سے تحفہ میں دیئے گئے نئے فانوس کی تنصیب کو پاک چین دوستی کی ایک درخشاں علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فانوس دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں فروزاں دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کی روشنی کا علامتی اظہار ہے اوریہ بے مثال باہمی دوستی کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے گا۔ (کل) ہفتہ کو مزار قائد پر نئے فانوس کی تنصیب کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بابائے قوم کے مزار کا فانوس پاک چین دوستی کی ایک درخشاں علامت کے طور پر دونوں ملکوں کی دوستی کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین کی مہارت کے خوبصورت نمونے کی تنصیب ہر پاکستانی کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 45 برس قبل پاکستان کے عظیم دوست ملک عوامی جمہوریہ چین نے مزار کی تعمیر کے وقت ایک فانوس تحفے کے طور پر پیش کیا تھا۔ گزشتہ ساڑھے چار دہائیوں میں یہ فانوس روشنی بکھیرتا، مزار کے حسن و زیبائش میں اضافہ کرتا اور پاک چین دوستی کی تابندہ علامت کے طور پر جگمگاتا رہا۔

Leave a Reply