پاک بحریہ کے کموڈورمحمد زبیر شفیق اور کموڈورمحمد شفیق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے کموڈورمحمدزبیر شفیق اور کموڈورمحمد شفیق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابقریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔جنھیںکمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں کے فرائض کی انجام دہی کا وسیع تجربہ ہے۔کمانڈ تقرریوں میں میزائل بوٹ پی این ایس جلالت کی کمانڈ،پی این ایس ٹیپو …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے کموڈورمحمدزبیر شفیق اور کموڈورمحمد شفیق کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابقریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔جنھیںکمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں کے فرائض کی انجام دہی کا وسیع تجربہ ہے۔کمانڈ تقرریوں میں میزائل بوٹ پی این ایس جلالت کی کمانڈ،پی این ایس ٹیپو سلطان کے کمانڈنگ آفیسراورF-22P فریگیٹ پی این ایس سیف کے کمیشننگ کمانڈنگ آفیسرکی تقرریاں شامل ہیں۔ پاکستان نیوی اکیڈمی میں کیپٹن ٹریننگ، یو ایس نیو سینٹ بحرین میں ڈائریکٹر آپریشنزاینالسز سیل، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں ا سسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) جیسے اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔موجودہ وقت میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (اسپیشل وارفیئر اینڈ میرینز)کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply