پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، ان دہشت گردوں کو پریڈ لین، میریٹ ہوٹل اور باچا خان یونیورسٹی حملوں پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لطیف اللہ محسود ولد رمضان کالعدم تنظیم کا متحرک …

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی میں ملوث مزید 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، ان دہشت گردوں کو پریڈ لین، میریٹ ہوٹل اور باچا خان یونیورسٹی حملوں پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لطیف اللہ محسود ولد رمضان کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں 150سے زائد مقامی جرگے کے لوگ جاں بحق اور ایف سی کے 7جوان زخمی ہوئے تھے۔اسے ٹرائل کورٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعترام کرنے پر سزائے موت سنائی تھی ۔عرفات ولد گل زرین کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ اسلام آباد میرٹ ہوٹل پر حملے اور پریڈ لین مسجد پر حملے میں ملوث تھا جس میں 110افراد جاں بحق اور 330سے افراد زخمی ہوئے تھے۔ ٹرائل کورٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعترام کرنے پر اسے سزائے موت سنائی تھی۔

Leave a Reply