وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آبادی کی حرکیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر سمٹ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد 15مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت عوام کی تعداد کا درست تعین کر کے تمام سماجی مسائل کا ترجیحی بنیادوں …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد 15مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت عوام کی تعداد کا درست تعین کر کے تمام سماجی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتی ہے‘سماجی مسائل پر قابو پانے کیلئے وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتیں ‘علماءکرام ‘میڈیا اور تمام سٹیک ہولڈرز ملکر کام کریں تو اسکے مثبت نتائج مرتب ہونگے ‘وزارت اطلاعات و نشریات سماجی مسائل کے مواد کی نشرواشاعت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں آبادی کے محرکات اور پائیدار ترقی کے اہداف میں اہمیت کے موضوع پر سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد 15مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت عوام کی تعداد کا درست تعین کر کے تمام سماجی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتی ہے، موجودہ حکومت کی ہمیشہ سے مردم شماری ترجیح تھی اور ایک کمٹمنٹ کی تھی کہ 2018سے قبل مردم شماری ہوجائے گی، اس مرحلے کی کامیابی کے بعد سماجی مسائل کو حل کے لئے مزید آسانی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیشہ سے پالیسیاں بناتی اور صوبائی حکومتیں اس پر عمل کرتی ہیں، آبادی کو کنٹرول کرنے، ماں اور بچے کی بیماریوں اور سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے صرف حکومت نہیں بلکہ اس میں تمام صوبے، مذہبی سکالرز، الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور مقامی حکومتوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز ملکر ان مشکل چیلجنز سے نمٹ سکتے ہیں۔

Leave a Reply