پاکستانی تارکین وطن نے نومبر کے دوران 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں، سٹیٹ بینک رپورٹ

129
زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن نے نومبر 2022 کے دوران 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں ۔

جمعرات کو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب (498 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (377.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (299.1 ملین ڈالر) اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے (229.4 ملین ڈالر) کی ترسیلات زر کیں۔ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر)کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 12 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصےکے مقابلےمیں 9.6 فیصدکم ہے۔

جولائی تا نومبر سعودی عرب سے بھیجی گئی رقوم 13.2 فیصدکم ہوکر 2.95 ارب ڈالر، عرب امارات سے بھیجی گئی ترسیلات 11.3 فیصد کم ہو کر 2.26 ارب ڈالر رہیں۔ دیگر عرب ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ سے 5 ماہ میں ترسیلات کم ہوئیں جبکہ امریکا سے ترسیلات زر میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔