فاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں و صدر نیشنل پارٹی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں و صدر نیشنل پارٹی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کو جلد سے جلد واپس افغانستان بھیجا جائے، ان کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں۔ محمود خان اچکزئی کے افغانیہ صوبہ بنانے کے مطالبہ سے متفق نہیں، 18 لاکھ افغانیوں کے پاس کوئی پروف آف …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں و صدر نیشنل پارٹی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کو جلد سے جلد واپس افغانستان بھیجا جائے، ان کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں۔ محمود خان اچکزئی کے افغانیہ صوبہ بنانے کے مطالبہ سے متفق نہیں، 18 لاکھ افغانیوں کے پاس کوئی پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) موجود نہیں، غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کی واپسی تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کی جلد سے جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ہماری جماعت کا مطالبہ ہے کہ ان افغان مہاجرین کو باعزت طور پر اپنے ملک افغانستان روانہ کر دینا چاہئے حالانکہ ان کے حکمران خود ان لوگوں کو واپس مانگ رہے ہیں وہ ہمارے ملک کے شہری نہیں بلکہ مکمل افغانی ہیں۔

Leave a Reply