اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی پوری طرح دیکھ بال کر رہی ہے‘ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے الگ وزارت بھی بنائی گئی ہے۔پیر کو ایوان بالا میں کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی مذہبی آزادی کو تحفظ دینے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو زیر بحث لانے …
حکومت اقلیتوں کی پوری طرح دیکھ بال کر رہی ہے‘ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے الگ وزارت بھی بنائی گئی ہے، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی پوری طرح دیکھ بال کر رہی ہے‘ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے الگ وزارت بھی بنائی گئی ہے۔پیر کو ایوان بالا میں کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی مذہبی آزادی کو تحفظ دینے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو زیر بحث لانے کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے پیر امین الحسنات شاہ نے کہا کہ قائداعظم نے اقلیتوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی۔‘ دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جیسے ہم نے کئے ہیں۔ ہم نے اس مقصد کے لئے وزارت اور ڈویژن بنایا ہے۔ اگر مندروں پر حملے ہوئے تو کیا مساجد محفوظ ہیں‘ یہاں نہ اکثریت محفوظ ہے نہ اقلیت‘ کسی ایک کا جھنڈا نہ اٹھایا جائے۔








