اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے وزیراعظم نے واضح احکامات دیئے ہیں‘ اسلام آباد کی خوبصورتی اور بہتری کےلئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں‘ میونسپل کارپوریشن بن گئی ہے جو دارالحکومت کی بہتری کےلئے کام کرے گی۔ پیر کو ایوان بالا میں سی ڈی اے کی منصوبہ بندی اور کارکردگی …
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے وزیراعظم نے واضح احکامات دیئے ہیں‘ اسلام آباد کی خوبصورتی اور بہتری کےلئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں‘ میونسپل کارپوریشن بن گئی ہے جو دارالحکومت کی بہتری کےلئے کام کرے گی۔ پیر کو ایوان بالا میں سی ڈی اے کی منصوبہ بندی اور کارکردگی کو زیر بحث لانے کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دارالحکومت ملک کا چہرہ ہوتا ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد بننے کے ساتھ ہی معرض وجود میں آیا۔ سی ڈی اے کے کئی اختیارات میونسپل کارپوریشن کو منتقل ہوگئے ہیں۔ 65 سے 70 فیصد ملازمین بھی کارپوریشن کو منتقل ہوگئے ہیں ماضی میں سی ڈی اے میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔ یہ ہمارے دور میں نہیں ہوا‘ ٹاﺅن پلانرز کی کمی ہے جسے پورا کیا جارہا ہے۔ پانی کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے غازی بروتھا سے پانی لینے کا پروگرام ہے۔ منتخ








