اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ صبا محسن رضا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے اطلاعات کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس کا 11 واں سیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں 19 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہو گا۔ پیر کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق او آئی …
سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ صبا محسن رضا او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ صبا محسن رضا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے اطلاعات کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس کا 11 واں سیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں 19 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہو گا۔ پیر کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق او آئی سی کانفرنس کے اجلاس کا موضوع ”دہشت گردی اور اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے میں نیو میڈیا کا کردار“ ہوگا۔ کانفرنس مختلف مسائل اور قراردادوں کے مسودات پر غور کرے گی، جن میں او آئی سی کے رکن ممالک میں القدس اور مسجد الاقصیٰ کے کاز کی حمایت کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔ کانفرنس کے ایجنڈا میں اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا حکمت عملی، اس پر عملدرآمد، او آئی سی 2025ءجامع میڈیا سٹریٹجی، میڈیا میں اور میڈیا کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا، او آئی سی کے رکن ممالک میں اندرونی اور بیرونی طور پر میڈیا کے معاملات میں شراکت داری کے موضوعات شامل ہونگے۔ کانفرنس افریقہ کیلئے خصوصی میڈیا پروگرام پر عملدرآمد کے مسئلہ پر بھی غور کرے گی۔








