راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت پانچ فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر 24 دسمبر 2022 سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایک کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اتوار کو دوران آپریشن لیڈنگ ٹیم کے قریب بارودی مواد …
کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت پانچ فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت پانچ فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر 24 دسمبر 2022 سے بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایک کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اتوار کو دوران آپریشن لیڈنگ ٹیم کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد سمیت سرزمین کے چار دیگر بہادر بیٹوں لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون نےدہشت گردی کے بیرونی خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کر کے شہادت کو قبول کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں،سیکورٹی فورسز خون اور جان کی قیمت پر بھی دشمن کے مذموم عزائم کو چیلنج کرنے کے لیے پرعزم ہیں،سیکورٹی فورسز مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔









