قائم مقام مستقل مندوب نبیل منیر کا سلامتی کونسل میں اظہار خیال

اقوام متحدہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغان طالبان کے موسم سرما کے دوران دوبارہ منظم ہونے کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب نبیل منیر نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورکس کے خاتمے کے لئے …

اقوام متحدہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغان طالبان کے موسم سرما کے دوران دوبارہ منظم ہونے کے لئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب نبیل منیر نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورکس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کی وجوہات افغانستان کے اندر ہیں باہر نہیں۔ افغان سیکورٹی فورسز کی بہادری کے باوجود وہاں صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

Leave a Reply