صدر مملکت ممنون حسین کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ”یوم قائد“ کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائداعظم کی زندگی ہمیں فکر و عمل کی یکجائی کا پیغام دیتی ہے اور عزت نفس و نظریاتی اساس پر ثابت قدمی پر جمے رہنے سے انہیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز بنا دیا ہے۔ قائداعظم کے ان افکار کی ہمیں آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان بنتے وقت تھی، روشن مستقبل …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائداعظم کی زندگی ہمیں فکر و عمل کی یکجائی کا پیغام دیتی ہے اور عزت نفس و نظریاتی اساس پر ثابت قدمی پر جمے رہنے سے انہیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز بنا دیا ہے۔ قائداعظم کے ان افکار کی ہمیں آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان بنتے وقت تھی، روشن مستقبل پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، قوم کا ہر فرد بالخصوص نوجوان ہر قسم کی مصلحتوں اور شکوک و شبہات کو بالائے طاق رکھ کر سرگرم عمل ہو جائیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر تمام قسم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ”یوم قائد“ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، وفاقی وزرا، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، طلبا و طالبات اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایک طویل سفر کے بعد پاکستان کے دروازے پر روشن مستقبل دستک دے رہا ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر قسم کی مصلحتوں اور شکوک و شبہات کو بالائے طاق رکھ کر قوم کا ہر فرد، خاص طور پر نوجوان سرگرم عمل ہو جائیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر تمام قسم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Leave a Reply